بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات کا اثر کیسے دور کریں؟


سوال

میری بھتیجی عالمہ ہیں، ان کے سر پر جنات کا اثر ہے۔ ان کے سر کے بالوں کو سخت گٹھان دی ہے اور بالوں کا سرا بھی اندر کی طرف ہے جو بھی کھولنے کی کوشش کرے، دم بھی کرے تو رات کے وقت ان کے ہاتھوں میں درد ہوجاتا ہے۔

جواب

جنات کے اثرات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ نیز سائل اپنی بھتیجی کو مندرجہ ذیل معمولات  صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھنے کی تلقین کریں، ان شاء اللہ جنات کے اثر سے اللہ تعالیٰ نجات نصیب فرمائیں گے:

1- آیۃ الکرسی اور آخری تین قل۔ 

2- {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}

  3- أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․

اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھی جائیں:

4-  ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ كُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

5- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْكَرِیْمِ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں