بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماع کرنے کے بعد حمل ضائع ہونے سے گناہ گار ہونے کا حکم


سوال

 میری بیوی کے پیٹ میں پانچ ماہ کی بچی تھی، ہم اکثر جماع کرتے تھے، ایک دن جماع کرنے سے اگلے دن بچہ ضائع ہوگیا، کیا اس کا گناہ ہم پر ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  بیوی شوہر کے لئے کھیت کے مانند ہے،اس لئے حمل کے دوران بھی شوہر کو بیوی سے جماع کرنے کی اجازت ہے البتہ حمل کے دوران بیوی سے جماع کرتے وقت احتیاط بھی کرنی چاہیے تاکہ رحم کو نقصان نہ پہنچے، باقی اگر  اس دوران حمل ضائع ہوگیا تو گناہ نہیں ہوگا،لیکن احتیاط سے کام لیں۔

الجامع لاحکام القرآن (تفسير القرطبي ) میں ہے:

"نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم وقدموا لأنفسكم واتقوا الله واعلموا أنكم ملاقوه وبشر المؤمنين (223)

فيه ست مسائل: الأول- قوله تعالى: (نساؤكم حرث لكم)... وعن عبد الصمد قال: حدثني أبي قال حدثني أيوب عن نافع عن ابن عمر:" فأتوا حرثكم أنى شئتم" قال: يأتيها في . قال الحميدي: يعني الفرج. وروى أبو داود عن ابن عباس قال: إن ابن عمر والله يغفر له وهم، إنما كان هذا الحي من الأنصار، وهم أهل وثن، مع هذا الحي من يهود، وهم أهل كتاب: وكانوا يرون لهم فضلا عليهم في العلم، فكانوا يقتدون بكثير من فعلهم، وكان من أمر أهل الكتاب ألا يأتوا النساء إلا على حرف، وذلك أستر ما تكون المرأة، فكان هذا الحي من الأنصار قد أخذوا بذلك من فعلهم، وكان هذا الحي من قريش يشرحون النساء شرحا  منكرا، ويتلذذون منهن مقبلات ومدبرات ومستلقيات، فلما قدم المهاجرون المدينة تزوج رجل منهم امرأة من الأنصار، فذهب يصنع بها ذلك فأنكرته عليه، وقالت: إنما كنا نؤتى على حرف! فاصنع ذلك وإلا فاجتنبني، حتى شري  أمرهما؟ فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم، فأنزل الله عز وجل:" فأتوا حرثكم أنى شئتم"، أي مقبلات ومدبرات ومستلقيات، يعني بذلك موضع الولد."

(سورۃ البقرۃ، رقم الآیۃ:223، ج:3، ص:91، ط:دارالکتب المصریۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں