بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش کا انعام حاصل کرنا


سوال

جاز  کیش اکاؤنٹ  میں  رقم  رکھنے  پر  1000رکھنے  پر جو  30 منٹ  ملتے ہیں جب کال کریں تو 17 پیسے بھی ساتھ لگتے ہیں سود کیسے ہوا،  پھر آپ ہما ر ی بہتر رہنمائی فرمائیں  اس بارے میں!

جواب

ہماری معلومات کے مطابق جاز کمپنی اپنے صارف کو یہ سہولت دیتی ہے کہ صارف اپنے نمبر پر ہزار روپے جمع کرائے اور اس کے عوض کمپنی روزانہ 30 منٹ فراہم کرتی ہے اور ہزار روپے میں کٹوتی نہیں کرتی اور صارف جب چاہے  1000 روپے واپس بھی لے سکتا ہے؛ 17 پیسے جو کٹتے ہیں وہ ٹیکس کی  مد  میں ہے؛ اس لیے کہ سیلز ٹیکس 16 سے 17 فیصد ہے۔

 بہر حال مذکورہ طریقہ کار میں صارف کی شرعی حیثیت قرض دینے والے کی ہوتی ہے جب کہ کمپنی کی شرعی حیثیت مقروض کی ہوتی ہے، اور  جاز کمپنی کی جانب سے صارف کو روازنہ 30 یا 50 منٹ کی فراہمی کی شرعی حیثیت قرض پر منافع اور ایک قسم کی سہولت  ہے جو کہ سود ہے ؛ لہذا مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھا نا سود ہونے کی وجہ سے حرام ہے۔

جیسا کہ ''فتاوی شامی'' میں ہے:

"(قوله : كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً كما علم مما نقله عن البحر".

( مطلب كل قرض جر نفعاً حرام ٥/ ١٦٦ ط: سعيد)

''البحر الرائق'' میں ہے:

"ولايجوز قرض جر نفعاً، بأن أقرضه دراهم مكسرةً بشرط رد صحيحة أو أقرضه طعاماً في مكان بشرط رده في مكان آخر ... و في الخلاصة: القرض بالشرط حرام".

( فصل في بيان التصرف في المبيع و الثمن ٦/ ١٣٣، ط:دار الكتب الاسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں