بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ میں ملنے والے مفت منٹ استعمال کرنا


سوال

میں جیز کیش والے منٹ ابھی بھی استعمال کر رہا ہوں، ڈیلی کے 100 منٹ ملتے ہیں، اور اس میں سے کبھی 2، 3 منٹ دن میں استعمال کرتا ہوں، تو اب  مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

اگر جاز کیش اکاؤنٹ میں اضافی منٹس،  انٹرنیٹ ایم بی، میسج، کیش بیک وغیرہ، اس اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھوانے کے ساتھ مشروط ہو (جیساکہ رائج ہے) تو یہ اکاؤنٹ کھلوانا ہی جائز نہیں ہے،کیوں کہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے، یہ  شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگا کر نفع  کے لین دین  کو نبی کریم ﷺ نے سود قرار دیا ہے۔ (مصنف بن أبی شیبہ، رقم:۲۰۶۹۰ ) اور   چوں کہ اس صورت میں  مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز معاملے کے ساتھ مشروط ہے؛ اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یا کھولنا جائز نہیں ہوگا۔

اگر کسی نے لاعلمی میں کھول لیا ہو تو اسے فوری طور پر بند یا غیر سودی اکاؤنٹ سے تبدیل کردے، اور جب تک یہ بند یا تبدیل نہ ہو اس وقت تک اپنی جمع کردہ اصل رقم سے ہی استفادہ کرے، اضافی بیلنس، یا میسج اور منٹس وغیرہ استعمال نہ کرے۔

لہذا آپ کو مذکورہ فری منٹس اگر رقم کے عوض مل رہے ہیں جیساکہ اوپر لکھا گیاہے اس صورت میں ان کا استعمال جائز نہیں، اور یہ اکاؤنٹ بند یا سادہ اکاؤنٹ سے تبدیل کروادینا چاہیے۔ جتنی مدت یہ منٹس آپ نے استعمال کیے ہیں اس پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں