بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط پر ملنے والی سہولیات استعمال کرنے کا حکم


سوال

 جاز کیش موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے پر جو فری منٹ اور فری ایس ایم ایس ملتے ہیں، کیا ان کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ فری منٹ اور فری ایس ایم ایس 1000 ہزار روپے اکاؤنٹ میں رکھنے پر 30 منٹ اور 30 ایس ایم ایس اسی طرح 2000 ہزار روپے اکاؤنٹ میں رکھنے پر 60/60 3000 ہزار اکاؤنٹ میں رکھنے پر 100/100 ملتے ہیں۔ تفصیل بیان کرنے کا مقصد صرف فری مواد کی شرح بیان کرنا تھا!

جواب

صورتِ مسئولہ میں جاز  کیش موبائل اکاؤنٹ میں اگر  مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر کمپنی کی طرف سے مختلف سہولیات (مثلاً: فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) فراہم کی جاتی ہوں  تو چوں کہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے، یہ شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگاکر نفع  کے لین دین  کو نبی کریم ﷺ نے سود قرار دیا ہے اور  چوں کہ اس صورت میں  مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز معاملے کےساتھ مشروط ہے؛ اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یا کھولنا ہی جائز نہیں ہوگا، اگر اکاؤنٹ کھول لیا ہو تو بھی کمپنی کی طرف سے ملنے والی مشروط سہولیات (فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) کو استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا، صرف اصل رقم کے بقدر استفادہ کرسکتے ہیں، اور جلد از جلد اس اکاؤنٹ کو بند یا سادہ اکاؤنٹ سے تبدیل کرنا لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے: 

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام".

 ( كتاب البيوع، فصل في القرض ۵/ ۱٦٦ ط: سعيد)

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں