بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کے تصویر کے کپ کو استعمال کرنا


سوال

 کسی نے جانوروں کی بے ہودہ سی تصویر والے کپ تحفہ میں دیے ہیں ان کو استعمال کرنا کے بارے شرعی حکم سے مطلع فرمائیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ بے ہودہ تصویر والے کپ کو استعمال کر ے،البتہ اگر تصویر ہٹانا ممکن ہو تو تصویر کو ہٹاکر کپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها".

  ( کتاب الصلوٰۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ج:1،ص:647،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں