بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جانوروں کی تصویر والی ویڈیو


سوال

ایسی ویڈیو  جس میں منقبت بیان کی گئی ہو اور اس میں جانوروں کی تصویر بھی لگائی گئی ہو مثلاً شیر وغیرہ کی تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

آپ نے  سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ منقبت کس کی بیان کی گئی ہو؟ اور کیا منقبت بیان کی ہو؟  بہر حال  اس سے قطع نظر کسی بھی جان دار کی تصویر   والی  ویڈیو  بنانا، بنوانا، دیکھنا یا دکھانا جائز نہیں۔

البحر الرائق میں ہے:

" (قوله: أو مقطوع الرأس) أي سواء كان من الأصل أو كان لها رأس ومحي وسواء كان القطع بخيط خيط على جميع الرأس حتى لم يبق لها أثر أو يطليه بمغرة ونحوها أو بنحته أو بغسله وإنما لم يكره؛ لأنها لاتعبد بدون الرأس عادةً؛ ولما رواه أحمد عن علي قال «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في جنازة فقال: أيكم ينطلق إلى المدينة فلايدع بها وثناً إلا كسره ولا قبراً إلا سواه ولا صورةً إلا لطخها» اهـ.

وأما قطع الرأس عن الجسد مع بقاء الرأس على حاله فلاينفي الكراهة؛ لأن من الطيور ما هو مطوق فلايتحقق القطع بذلك ولهذا فسر في الهداية المقطوع بمحو الرأس كذا في النهاية. قيد بالرأس لأنه لا اعتبار بإزالة الحاجبين أو العينين؛ لأنها تعبد بدونها وكذا لا اعتبار بقطع اليدين أو الرجلين. وفي الخلاصة: وكذا لو محى وجه الصورة فهو كقطع الرأس". (2/ 30،کتاب الصلوٰۃ، باب ما یفسد الصلوٰۃ وما یکرہ فیھا، ط: دار الکتاب الاسلامی)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں