بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کے حرام اعضاء


سوال

قربانی کے جانور میں کون کون سے اعضاء مکروہ ہیں؟

 

جواب

حلال جانور میں سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں:

۱) دمِ مسفوح ، یعنی بہنے والا خون ۔

۲) پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی) ۔

۳) خصیے (فوطے)۔

۴) پاخانے کی جگہ۔

۵)غدود (سخت گوشت)۔

۶)مثانہ (پیشاب  کی تھیلی)۔

۷)پِتّا۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں