جانور ذبح کرنے کے کتنی دیر بعد سر کو تن سے جدا کیا جائے؟
جانور ذبح کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کا سر الگ کرنا مکروہ ہے، لہذا جب جانور کے ٹھنڈا ہونے کا اطمینان ہو جائے اس کے بعد سر جدا کیا جائے۔
الفتاوى الهندية (5/ 287):
"و يستحب الاكتفاء بقطع الأوداج و لايباين الرأس و لو فعل يكره."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201172
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن