بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جاندار کی تصویر دیکھ کر ماشاء اللہ کہنا


سوال

کیا کسی کی تصویر (لڑکا / لڑکی) کو دیکھ کر ماشاءاللّٰہ کہا جا سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جس طرح جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں ہے اسی طرح کسی جاندار کی تصویر اپنے پاس رکھنا یا دیکھنا بھی جائز نہیں، پھر تصویر  اگر  غیر محرم  کی ہو یا غیر محرم کی تو نہیں، لیکن کسی ایسے انسان کی ہو جس کا ستر واضح ہو تو  اس میں بد نظری   کا گناہ بھی ہوگا۔ اور اگر تصویر  عورت کی نہ ہو، اور اس میں کسی کا ستر  نظر نہ آرہا ہو، لیکن دیکھ کر فرحت یا لذت محسوس ہو تو بھی ناجائز ہے کہ حرام چیز کو دیکھ کر خوش ہونا بھی ناجائز ہے، اسی لیے تصاویر کو تلف کرنے کا حکم ہے۔  پھر حرام سے لذت  حاصل کرتے  ہوئے  "ماشاء اللہ"  کہنا   گناہ اور  خطرناک بات ہے کہ حرام کام کا ارتکاب کرتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام استعمال کیا جائے؛ لہٰذا اس قسم کے فعل سے اجتناب لازمی ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200458

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں