کیا کسی جان دار کی تصویر لٹکانا حرام ہے؟
واضح رہے کہ احادیثِ مبارکہ میں جان دار کی تصویر بنانے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،اسی وجہ سے فقہاءِ کرام نے جان دار کی تصویر بنانے اور بنوانے کو حرام اور ناجائز کہا ہے،خواہ کسی بھی آلہ، کیمرہ یا موبائل وغیرہ سے بنائی جائے۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بلاضرورت جان دار کی تصویر بنانا اوراُسے کسی جگہ لٹکانا (آویزاں کرنا)شریعت کی رو سے ناجائز و حرام کام ہے،لہذا اِس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
صحیح مسلم میں ہے:
"عن نافع، أن ابن عمر أخبره، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " الذين يصنعون الصور يعذبون يوم القيامة، يقال لهم: أحيوا ما خلقتم".
(كتاب اللباس والزينة،باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة،ج:3، ص:1669، ط:دار إحياء التراث العربي)
ترجمہ:" سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ تصویریں بناتے ہیں ان کو قیامت میں عذاب ہو گا، ان سے کہا جائے گا زندہ کرو ان کو جن کو تم نے بنایا۔"
شرح النووی على مسلم میں ہے:
"قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: تصوير صورة الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث وسواء صنعه بما يمتهن أو بغيره فصنعته حرام بكل حال."
(كتاب اللباس و الزينة، باب تحريم تصوير صورة الحيوان، ج:14، ص:81، ط:دار إحياء التراث العربي)
فتاوی شامی میں ہے:
"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان،وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ."
(كتاب الصلاة، مطلب: مكروهات الصلاة،ج:1، ص:647، ط:سعيد)
فقط والله تعالى اعلم
فتوی نمبر : 144611102696
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن