بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں تلاوت سننا


سوال

کیا حالتِ جنابت میں کمپیوٹر پر قرآن کی تلاوت سن سکتے ہیں؟

جواب

حالتِ جنابت میں قرآن مجید کی تلاوت سننا جائز ہے، خواہ کسی انسان سے سنے، یا کمپیوٹر، یا موبائل یا ریڈیو سے سنے، البتہ جنابت کی حالت میں جب تک غسل نہ کرلیا جائے تلاوتِ کلام مجید ( قرآن مجید سے، یا موبائل یا کمپیوٹر سے یا زبانی) کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 172):

"(و) يحرم به (تلاوة القرآن)

(قوله: تلاوة القرآن) أي ولو بعد المضمضة كما يأتي".

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

حالت جنابت میں قرآن کی تلاوت کا حکم، بغیر وضو کے کتب تفسیر کو چھونے کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں