بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کا وظیفہ


سوال

 کوئی ایسی دعا یا وظیفہ  بتائیں کہ   میری شادی جلد ہو جائے ، میری عمر 25 سال ہے،  میرے گھر میں میرا ماموں میری والدہ اور میں تین لوگ ہیں،  میں ہمیشہ باہر  گرمیوں میں کام کرتا ہوں،  زیادہ سے زیادہ تین دن آتا ہوں،  میری والدہ شوگر کی مریضہ ہے، ان کا شوگر اکثر  ساڑھے پا نچ سو تک  بڑھا  ہوا ہوتا  ہے، اس کی وجہ سے  مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے اور میرے پاس فرصت نہیں  کہ میں شادی کر لو ں، ہمارے پاس رشتے بھی پیسوں میں بکتے ہیں یا اپنے پاس رشتہ ہونا چاہیے اور میرے پاس اپنا رشتہ کوئی نہیں ۔

 آپ  میرے لیے دعا فرمائیں اور مجھے  کوئی ایسا وظیفہ بتائیں،  جس کو  میں پڑھتا رہا ہوں تاکہ میری مشکلات حل  ہو جائیں ۔

جواب

 درج ذیل معمولات میں سے کوئی ایک معمول  اختیار کرلیجیے، ان شاء اللہ مناسب رشتہ میسر آ جائے گا:

1۔ نماز ِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یَالَطِیْفُ‘‘  پڑھ کراللہ تعالیٰ سے  دعاکریں۔ 

(آپ کے مسائل اور ان کا حل4 /251، ط: مکتبہ لدھیانوی)

2۔ نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

{ رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھیے۔

4۔ صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں