بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد رشتے کے لیے وظیفہ


سوال

میرے والدین میری شادی نہیں کر رہے،  لڑکے  والے  شادی کا کہتے ہیں، منگنی کو 5 سال ہو گئے ہیں،  لیکن میرے گھر والے کہتے ہیں کہ پہلے ہم گھر بنائیں گے،  پھر شادی کریں گے، ہر کوئی کہتا ہے کہ  بیٹی کی شادی کے لیے آپ کا گھر بنانا ضروری نہیں ہے،  پلیز مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں، ان کے سخت دل نرم ہو جائیں اور میری شادی کر دیں؟

جواب

درج ذیل معمولا ت کا اہتمام کیا جائے، ان شاء اللہ اللہ پاک جلد رشتہ کروا دیں گے:

1۔ نماز ِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ’’یَالَطِیْفُ‘‘  پڑھ کراللہ تعالیٰ سے  دعاکریں۔ 

(آپ کے مسائل اور ان کا حل4 /251، ط: مکتبہ لدھیانوی)

2۔ نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41  مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

(سورة الطلاق 2۔3 پارہ 28)

{ رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھیے۔

(سورة القصص 24 ،پارہ 20 )

4۔ صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

(سورۃ الواقعۃ ،پارہ 27،سورۃ الطارق  پارہ 30)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں