بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جاگتے ہوئے بلا شہوت کے انزال ہونے کی وجہ اور حکم


سوال

جاگتے ہوئے شہوت وغیرہ کے بغیر احتلام ہونے کی کیا وجہ ہے؟ اور یہ کس لیے ہوتا ہے؟

 

جواب

جاگتے  ہوئے  شہوت کے بغیر انزال  ہونا(منی کا نکلنا)  کم زوری اور  بیماری  کی وجہ سے ہوتا ہے، اس طرح بلا شہوت انزال ہونے سے غسل بھی واجب نہیں ہوتا، صرف وضو ٹوٹتا ہے، اور جسم یا کپڑوں پرجس جگہ منی لگ جائے، نماز سے پہلے اسے پاک کرنا ضروری ہوگا۔ جس شخص کو جاگتے ہوئے بغیر شہوت کے انزال ہوتا رہتا ہو اسے کسی ماہر طبیب/ ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانا چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 160):

’’ (بشهوة) أي لذة ولو حكمًا كمحتلم.

(قوله: بشهوة) متعلق بقوله: منفصل، احترز به عما لو انفصل بضرب أو حمل ثقيل على ظهره، فلا غسل عندنا خلافًا للشافعي كما في الدرر.(قوله: كمحتلم) فإنه لا لذة له يقينا لفقد إدراكه ط فتأمل. وقال الرحمتي: أي إذا رأى البلل ولم يدرك اللذة؛ لأنه يمكن أنه أدركها ثم ذهل عنها فجعلت اللذة حاصلة حكمًا.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں