بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جعلی سند بنا کر داخلہ لینے کا حکم


سوال

بعض جامعات اور یونیورسٹیوں کے ساتھ چند ملحقہ ذیلی ادارے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان اداروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان جامعات میں صلاحیت اور اہلیت کے ہوتے ہوئے اگلے مراحل کی تعلیم کے لیے ذیلی اداروں  کی جعلی اسناد حاصل کرنا اور اس کے ذریعہ داخلہ کرنے کا حکم کیا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں داخلہ  میں آسانی کی غرض سےذیلی ادارہ کی جعلی سند بنانا  جھوٹ اور دھوکا  ہونے  کی  وجہ  سے ناجائز اور حرام ہے۔

مرقاة المفاتيح  میں ہے:

"وعنه : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال: أصابته السماء يا رسول الله. قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس، من غش فليس مني. رواه مسلم.

وروى الترمذي الجملة الأخيرة بلفظ من غش فليس منا ورواه الطبراني في الكبير وأبو نعيم في الحلية عن ابن مسعود بلفظ من ‌غشنا فليس منا، والمكر والخداع في النار."

(کتاب البیوع ، باب المنھی عنھا  من البیوع ج نمبر ۵ ص نمبر ۱۹۳۵،دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله الكذب مباح لإحياء حقه) كالشفيع يعلم بالبيع بالليل، فإذا أصبح يشهد ويقول علمت الآن، وكذا الصغيرة تبلغ في الليل وتختار نفسها من الزوج وتقول: رأيت الدم الآن. واعلم أن الكذب قد يباح وقد يجب والضابط فيه كما في تبيين المحارم وغيره عن الإحياء أن كل مقصود محمود يمكن التوصل إليه بالصدق والكذب جميعا، فالكذب فيه حرام، وإن أمكن التوصل إليه بالكذب وحده فمباح إن أبيح تحصيل ذلك المقصود، وواجب إن وجب تحصيله كما لو رأى معصوما اختفى من ظالم يريد قتله أو إيذاءه فالكذب هنا واجب وكذا لو سأله عن وديعة يريد أخذها يجب إنكارها، ومهما كان لا يتم مقصود حرب أو إصلاح ذات البين أو استمالة قلب المجني عليه إلا بالكذب فيباح."

(کتاب الحظر و الاباحہ فصل فی البیع  ج نمبر ۶ ص نمبر  ۴۲۷،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101637

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں