بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسرائیل لقب کس کا ہے؟


سوال

اسرائیل کس نبی کا لقب ہے؟  اور یہ لقب انہیں کس نے کس وجہ سے دیا ہے؟

جواب

"اسرائیل" یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے، یہ ”اسرا“   اور”ایل“  دو لفظوں سے مرکب ہے،  جس کا عربی ترجمہ "عبداللہ" (اللہ کا بندہ) ہے۔ یہ لقب نہیں ہے،  بلکہ حضرت یعقوب علیہ السلام  جو حضرت اسحاق  علیہ السلام کے بیٹے  اور حضرت ابراہیم  علیہ السلام  کے پوتے  ہیں،  ان کا نام عبرانی زبان  میں "اسرائیل"  ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جو نسل حضرت  یعقوب بن اسحاق علیہما السلام سے چلی وہ  اسی وجہ سے وہ "بنو اسرائیل" کہلاتی ہے۔  (مستفاد از قصص القرآن للسیوہاری) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں