بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

﴿اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ﴾ کا حکم


سوال

 گورنمنٹ پاکستان نے ﴿اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ﴾ کا اجراء کیا ہے۔ کیا اس خریدنا اور اس پر منافع لینا جائز ہے؟

جواب

بہتر تھا کہ مذکورہ سرٹیفکیٹ ﴿اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ﴾ کی شرائط و ضوابط باحوالہ یہاں درج کردیتے، اس کی روشنی میں واضح اور تفصیلی جواب دیا جاتا، بہرحال اصولی جواب یہ ہے کہ  موجودہ دور میں بینک  (خواہ مروجہ غیر سودی بینک ہو) کے ذریعے سرمایہ کاری کرکے  نفع  حاصل کرنے  کی اسکیمیں سودی ہے، لہٰذا اس سےفائدہ حاصل کرنا جائزنہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: اگر ﴿اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ﴾ کی تفصیل باحوالہ ارسال کردیں تو اس کی روشنی میں ان شاء اللہ تفصیلی جواب دے دیا جائے گا۔ 


فتوی نمبر : 144205200626

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں