بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی فلمیں دیکھنا


سوال

اسلامی فلمیں دیکھنا جائز ہے کیا?

جواب

جان دار کی تصویر  پر مشتمل فلم سازی  ناجائز اور حرام ہے، اگر اس میں موسیقی، مرد وزن کا اختلاط، وغیرہ ہو تو یہ مستقل حرمت کی وجہ ہیں، ایسی فلمیں اسلامی نہیں ہوسکتیں، اور بالخصوص انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جیسی مقدس اور معزز ہستیوں کی فلم بنانا  قطعاً حرام اور کبیرہ گناہ ہے،  اس کی شرعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مسلمانوں میں  اپنے اسلاف کی روایت اور طریقہ زندہ کرنے کے لیے ان کے قصے، تذکرے، اور واقعات کی تحریر ی اور  زبانی تشہیر کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202934

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں