
فیصل، میزان یا کسی بھی اسلامی بینک کو دکان یا جگہ کرائے پر دینے کا کیا حکم ہے؟ عام بینک کا نہیں، اسلامی بینک کا بتا دیں!
صورتِ مسئولہ میں کسی بھی بینک کو جگہ کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے۔
قرآنِ کریم میں باری تعالٰی کا ارشاد ہے:
"وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ." ﴿المائدة: ٢﴾
ترجمہ:" اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو اور اللہ سے ڈرا کرو بلاشبہ اللہ سخت سزا دینے والے ہیں۔"(از : بیان القرآن)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144703101517
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن