بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 صفر 1448ھ 03 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلام ون ایپلیكیشن كا استعمال كیسا ہے


سوال

' اسلام ون ' ایپ کا استعمال کیسا ہے؟ اس میں قرآن ترجمہ کے ساتھ، تفسیر، احادیث اور ہسٹری سیرتِ نبوی، فقہ، صحابہ کرام کے بارے میں اور ذکر اذکار بھی ہیں، کیا اس ایپ سے پڑھنا درست ہے یانہیں؟

جواب

مذكورہ ایپلیكیشن كی حیثیت ایك لائبریری كی سی ہے،لائبریری میں ہر طرح كی كتابیں ہو سكتی ہیں، لہذا ایك عام آدمی (جو عالمِ دین نہ ہو) اہلِ علم سے صحیح كتاب كی رہنمائی حاصل كر كے اس كتاب سے استفادہ كر سكتا ہے، دیگر كتابوں كا مطالعہ نقصان كا باعث ہوگا لہذا ان كتابوں  سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ ایك عالم كے لیے كسی بھی كتاب كا پڑھنا مضر نہیں ہوگا، اس لیے كہ وہ حقائق سے واقف ہوتا ہے۔فقط و اللہ اعلم 

 


فتویٰ نمبر : 144710101493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں