بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 محرم 1448ھ 11 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

اشراق کی نماز کاوقت


سوال

اشراق کی نماز کاوقت کب تک ہے؟

جواب

سورج طلوع ہونے کے بعد تقریباً پندرہ منٹ گزر جانےکے بعد اشراق کا وقت شروع ہوتا ہےاور نصف النہار  تک رہتا ہے۔اس سلسلے میں کسی مستند نقشہ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

'' قال الطیبي: أي ثم صلی بعد أن ترتفع الشمس قدر رمح حتی یخرج وقت الکراهة وهذه الصلاة تسمی صلاة الإشراق''۔ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح ۲؍۲۴) 

'' أولها عند طلوع الشمس إلی أن ترتفع الشمس وتبیض قدر رمح أو رمحین''۔ (طحطاوی علی المراقی ۱۰۰)فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143909201302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں