
کیا یہ شیخ اسحاق تجیبی رحمہ اللہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تذکرہ فرماتے تو ان کے دل نرم ہو جاتے ، بدن پر کپکپی طاری ہو جاتی اور وہ رو پڑتے۔
اسحاق التجيبي رحمہ اللہ کا یہ قول، قاضی عیاض رحمہ اللہ نے " الشفا بتعريف حقوق المصطفي" میں ذکر کیا ہے:
"قال إسحاق التجيبي: كان أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم بعده لا يذكرونه إلا خشعوا واقشعرت جلودهم وبكوا."
(الشفا بتعريف حقوق المصطفى، القاضي عياض، ط: دار الحديث- القاهرة، 1426ه-2004م، ت: عامر الجزار، فصل في علامة محبته صلى الله عليه وسلم، ص:277)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144503101305
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن