بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عنایہ اریبہ، عشال کا معنی


سوال

بیٹی کا نام عنایہ، اریبہ اور عشال میں سے رکھنا چاہ رہا ہوں، کون سا بہتر ہے؟

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  اس لفظ کے متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

«عشال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عاشل» کا معنی ہے: "درست اندازا لگانے والا"۔ (لسان العرب)

«عشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔

یہ مذکر صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو «عاشلہ» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ"  رکھا جاسکتاہے۔

’’اریبہ‘‘ (اَرِیْبَهْ) کے ایک معنیٰ عقل مند کے آتے ہیں اور دوسرا معنیٰ وسعت والی، کشادہ، کے بھی آتے ہیں، مذکورہ معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

تاہم بہتر ہے کہ  صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔

اگر ان ہی تینوں میں سے ہی رکھنا ہو تو اریبہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200931

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں