بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عشاء سے پہلے تراویح پڑھ لی


سوال

تراویح کا وقت کب سے ہے؟ اگر کوئی عشاء سے پہلے تراویح پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟

جواب

تراویح کا وقت عشاء کی  فرض نماز کے بعد سے فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے تک ہے، عشاء کی نماز سے پہلے تراویح کی نماز درست نہیں ، کسی نے پڑھ لی تو وہ نفل ہوجائے گی ، تراویح کی نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (1 / 413):

"ووقتها" ما "بعد صلاة العشاء" على الصحيح إلى طلوع الفجر "و" لتبعيتها للعشاء ".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200770

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں