بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انشاء نام رکھنا مناسب نہیں


سوال

انشاء نام رکھنا کیسا  ہے؟ براہ مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

"انشاء" عربی زبان کا مصدر ہے، جس کے معنیٰ ہیں  "پیدا کرنا، تخلیق کرنا، وجود میں لانا، ایجاد کرنا وغیرہ"، لہٰذا اگر بچے یا بچی کا نام "انشاء" رکھا جائے، تو یہ مصدر اسمِ فاعل کے معنیٰ میں ہوگا اور اس کا معنیٰ ہوگا "پیدا کرنے والا/والی، وجود میں لانے والا/والی، ایجاد کرنے والا/والی"، لہٰذا بچے یا بچی کا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، ازواجِ مطہرات، صحابیات یا نیک مسلمان مرد یاعورتوں کے نام پر رکھے جائیں، یا کوئی اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے جو مسلمانوں میں معروف ہو۔

بچوں کے اچھے ناموں کے انتخاب کے لیے ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:

اسلامی نام

لسان العرب میں ہے:

"نشأ: أنشأه الله: خلقه. ‌ونشأ ‌ينشأ ‌نشأ ونشوءا ونشاء ونشأة ونشاءة: حيي، وأنشأ الله الخلق أي ابتدأ خلقهم."

(‌‌فصل النون، ١/ ١٧٠، ط: دار صادر، بیروت)

القاموس الوحید میں ہے:

"نشا الشئی: پیدا کرنا، وجود میں لانا، تخلیق کرنا۔"

(باب النون، ص: ١٣٠٠، ط:  ادارۃ اسلامیات)

سنن ابی داؤد میں ہے:

"عن أبي الدرداء رضي اللّٰہ عنه قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنکم تدعون یوم القیامة بأسماء کم وأسماء آباء کم فأحسنوا أسماء کم."

(باب في تغییر الأسماء، ٤/ ٤٤٢، ط:دار الکتاب العربي)

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔"

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده و لا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه و الأولى أن لايفعل، كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة، ٥/ ٣٦٢، ط:دار الفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101957

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں