بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ان شاء اللہ لکھنے کا صحیح طریقہ


سوال

ان شاء اللہ لکھنا کا صحیح طریقہ یہی ہے یا انشاءاللہ بھی لکھنا جائز ہے؟

جواب

"ان شاء اللہ" لکھنے کادرست طریقہ تو "ان شاء اللہ" ہی ہے،مگر جو لوگ انشاء اللہ لکھتے ہیں ان کے پیش نظر بھی اللہ کا پیدا کیا ہوا معنی نہیں ہوتا، اگر ہم اسی طرح املا کی غلطی سے ہر لفظ کا دوسرا معنی لینے لگ جائیں تو بات بہت پھیل جائے گی اور سینکڑوں الفاظ تک اس قاعدے کا دائرہ پھیل جائے گا، اس لیے بہتر یہی ہے لوگوں کو ان کی عام اور مانوس عادت پر چھوڑ دیا جائے، کیوں کہ عادت جب پختہ ہوجاتی ہے تو اس میں تبدیلی بہت مشکل ہوجاتی ہے، جو لوگ اس طرح کی مہم چلارہے ہیں اس کا انجام سوائے بے چینی اور ہل چل پیدا کرنے کے کچھ اور نہیں نکلے گا۔ بلکہ فتاوی کی مشہور کتاب شامی میں ہے کہ: الخطأ المشهور أولى من الصواب المهجور، مطلب یہ ہے کہ ایک لفظ غلط ہے مگر عوام میں رواج پاچکا ہے تو وہ اس سےبہتر ہے جو درست ہے مگر لوگ اسے چھوڑ چکے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں