بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامت کا زیادہ حق دار کون ہے؟


سوال

فرض نماز پڑھانے کا زیادہ حق دار کون ہے؟

جواب

اگر کسی محلے یا علاقے کی مسجد کا مقرر امام ہو تو جماعت کی نماز کا سب سے زیادہ حق دار وہ امام ہے،اور اگر ایسی جگہ جماعت کی نماز ادا کی جارہی ہو جہاں کوئی امام مقرر نہ ہو تو موجود افراد میں سے سب سے زیادہ حق دار وہ شخص ہے جو نماز کے مسائل سے سب سے زیادہ واقف ہو  اور اُسے اتنا قرآنِ پاک یاد ہوکہ نماز میں مسنون قراءت کی مقدار تجوید کے مطابق کرسکے، بشرط یہ کہ کھلے  عام کبیرہ گناہوں کا مرتکب نہ ہو۔ اگر علم میں سب برابر ہوں تو اچھی تلاوت کرنے والا مستحق ہوگا،اور اگر تلاوت میں بھی سب یک ساں ہو تو ان میں سے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہوگا وہ امامت کا زیادہ مستحق ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و الأحقّ بالإمامة) تقدیمًا بل نصبًا مجمع الأنھر (الأعلم بأحکام الصلاۃ) فقط صحةً و فسادًا بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة، وحفظه قدر فرض، و قیل واجب، و قیل: سنة (ثم الأحسن تلاوۃ) و تجویدًا (للقراءۃ، ثم الأروع) أي: الأکثر اتقاء للشبھات." (557/1،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں