بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں امام کی بائیں جانب کھڑا ہونا


سوال

باجماعت نماز میں امام کے دائیں طرف یا بائیں طرف کھڑا ہونا چاہیے؟ اگر دائیں طرف جگہ نہ ہو تو پھر بائیں طرف کھڑا ہونا ٹھیک ہے؟

جواب

صف کی دائیں جانب کھڑے ہونے کا ثواب بائیں جانب کھڑے ہونے سے زیادہ ہے، تاہم اگر دائیں طرف آدمی زیادہ ہوں یا دائیں جانب جگہ باقی نہ ہوتو بائیں جانب کھڑا ہونا ضروری ہے، تاکہ صف کے دونوں جانب کا توازن برابر ہو، اور یہ سنت ہے۔(نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا3/68)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں