
کیا یہ امام زيد بن أسلم رحمہ اللہ کا قول ہے؟
"جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے، لوگ اُس سے نہ چاہتے ہوئے بھی محبت کرتے ہیں ، چاہے وہ اُس سے نفرت ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔"
مذکورہ قول، امام زید بن اسلم رحمہ اللہ کے حوالےسے حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "تاریخ الاسلام" میں الفاظ كے معمولی ردوبدل کے ساتھ نقل کیا ہے۔چنانچہ ان کے حالات کے تحت لکھتے ہیں:
"وكان يقول: ابن آدم اتق الله يحبك الناس وإن كرهوا."
ترجمہ:
"اے ابن آدم! اللہ سے ڈرو،لوگ تم سے محبت کریں گے، اگر چہ وہ تم کو ناپسند ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔"
(تاريخ الإسلام ووفيات مشاهير الأعلام، الطبقة الرابعة عشرة، سنة أربعين ومائة، حرف الزين، ج: 8، ص: 431، ط: دار الكتاب العربي، بيروت)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144503101608
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن