بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ کے ایک قول کی تخریج


سوال

کیا یہ سعید بن مسیب رحمہ اللّٰہ کا قول ہے؟

"تیس برس سے میرا معمول ہے کہ موذن اذان دیتا ہے تو میں مسجد میں موجود ہوتا ہوں۔"

جواب

مذکورہ قول، حضرت سعید بن مسیب  رحمہ اللہ کے حوالے سے حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "سیر اعلام النبلاء" میں صحیح سند سے نقل کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں:

"سفيان الثوري، عن عثمان بن حكيم، سمعت سعيد بن المسيب يقول: ما أذن المؤذن منذ ثلاثين سنة، إلا وأنا في المسجد. إسناده ثابت."

(سير أعلام النبلاء، الطبقة الأولى كبار الصحابة والتابعين، ج: 5، ص: 126، رقم الترجمة: 456، ط: دار الحديث القاهرة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144503101476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں