بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام نیت کیسے کرے؟


سوال

امام صاحب نماز کی امامت کی کیسے نیت کریں؟

جواب

واضح رہے کہ امام کے لیے امامت کرانے کی نیت ضروری نہیں،نیت کے بغیر بھی امامت درست ہوجاتی ہے، البتہ جماعت کا ثواب حاصل کرنے کے لیے نیت کرنی ہوگی۔ نیت چوں کہ ارادے کا نام ہے، الفاظ کہنا ضروری نہیں ہے؛ لہٰذا امام   نماز کی نیت کے ساتھ اس بات کی بھی نیت رکھے کہ میں لوگوں کی امامت کر رہا ہوں۔ اس کے لیے خاص الفاظ میں نیت نہ منقول ہے اور نہ شرعًا  مقصود ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 424):

(والإمام ينوي صلاته فقط) و (لا) يشترط لصحة الاقتداء نية (إمامة المقتدي) بل لنيل الثواب عند اقتداء أحد به قبله كما بحثه في الأشباه.

(قوله: والإمام ينوي صلاته فقط إلخ) لأنه منفرد في حق نفسه بحر: أي فيشترط في حقه ما يشترط في حق المنفرد من نية صلاته على الوجه المار بلا شيء زائد بخلاف المقتدي، فالمقصود دفع ما قد يتوهم من أنه كالمقتدي يشترط له نية الإمامة كما يشترط للمقتدي نية الاقتداء لاشتراكهما في الصلاة الواحدة. والفرق أن المقتدي يلزمه الفساد من جهة إمامه فلا بد من التزامه كما يشترط للإمام نية إمامة النساء لذلك كما يأتي. والحاصل ما قاله في الأشباه من أنه لايصح الاقتداء إلا بنيته، وتصح الإمامة بدون نيتها خلافًا للكرخي وأبي حفص الكبير...(قوله: بل لنيل الثواب) معطوف على قوله لصحة الاقتداء أي بل يشترط نية إمامة المقتدي لنيل الإمام ثواب الجماعة.

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111200310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں