بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے اعتکاف کرنے کی صورت میں اہلِ محلہ سے اعتکاف ساقط ہونا


سوال

کیا امامِ مسجد کا اعتکاف محلہ والوں  کی طرف  سے ادا ہو جاۓ گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں امامِ  مسجد کے اعتکاف کرنے کی صورت میں محلہ والوں کی طرف سے اعتکاف ادا ہوجائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"«وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة»

(قوله: أي سنة كفاية) نظيرها إقامة التراويح بالجماعة فإذا قام بها البعض سقط الطلب عن الباقين فلم يأثموا بالمواظبة على ترك بلا عذر، ولو كان سنة عين لأثموا بترك السنة المؤكدة إثمًا دون إثم ترك الواجب كما مر بيانه في كتاب الطهارة."

(کتاب الصوم باب الاعتکاف ج نمبر ۲ ص نمبر ۴۴۲،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں