بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے کے وقت علم میں نہ ہو کہ کون سی رکعت ہے تو نماز ادا ہو جائے گی؟


سوال

اگرکوئی شخص امام کے ساتھ  پہلی ہی رکعت  میں شامل ہوجائے،  لیکن رکوع سے پہلے یہ معلوم نہیں کہ یہ کون سی رکعت ہے تو کیا حکم ہے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ شخص  کو  اگر یہ معلوم نہیں کہ یہ کون سی رکعت ہے اور اس نے ثناء پڑھے بغیر ہی امام کے ساتھ شامل ہوکر  یہ نماز مکمل کر لی تو اس میں کوئی حرج نہیں ،  نماز ادا ہو جائے گی۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100775

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں