بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام اگر ایک سجدہ بھول جائے


سوال

اگر امام نے پہلی رکعت میں ایک سجدہ کیا اور دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا تو کیاحکم ہے؟

جواب

 نماز  کی ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں، اگر  کسی شخص نے کسی رکعت میں ایک سجدہ  کیا اور دوسرا سجدہ چھوٹ گیا تو نماز کے دوران یاد آتے ہی چھوٹا ہوا سجدہ کرلے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو اس سے نماز ہوجائے گی ، اور اگر کسی رکعت میں سجدہ چھوٹ گیا اور نماز کے اندر وہ سجدہ ادا کیے بغیر  نماز مکمل کرلی تو  نماز ادا نہ ہوئی، اس کا اعادہ کرنا لازم ہے۔

لہذا اگرامام سے سجدہ بھول گیا تو مقتدیوں کو چاہیے کہ ’’سبحان اللہ‘‘  وغیرہ کہہ کر امام کو متنبہ کردیں، اب اگر امام کو یاد آیاگیا اور نماز کے اندر اندر وہ سجدہ اداکرکے آخر میں سجدہ سہو کرلیاتو نماز ہوجائے گی اور اگر چھوٹاہوا سجدہ نماز میں ادا نہ کیا یا نما زکے بعد یاد آیا تو اب نماز کا اعادہ واجب ہوگا۔

مراقي الفلاح بإمداد الفتاح شرح نور الإيضاح ونجاة الأرواح (ص: 126):

"(و) يفترض (العود إلى السجود) الثاني؛ لأن السجود الثاني كالأول فرض بإجماع الأمة". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں