بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علم الادیان اور علم الابدان میں فرق


سوال

علم الابدان اور علم الاادیان میں کیا فرق ہے؟ اگر علم الابدان فرض ہے تو وضاحت فرمائیں۔

جواب

علم الادیان  سے مراد علم کلام ، عقائد ، علم تفسیر ، علم حدیث ، فقہ ، اصول فقہ وغیرہ علوم ہیں۔

اور علم الابدان سے مراد علم طب ہے۔اور علم طب کا حاصل کرنا فرض کفایہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وأما فرض الكفاية من العلم، فهو كل علم لا يستغنى عنه في قوام أمور الدنيا ‌كالطب والحساب والنحو واللغة والكلام والقراءات وأسانيد الحديث وقسمة الوصايا والمواريث والكتابة والمعاني والبديع والبيان والأصول ومعرفة الناسخ والمنسوخ والعام والخاص والنص والظاهر وكل هذه آلة لعلم التفسير والحديث، وكذا علم الآثار والأخبار والعلم بالرجال وأساميهم وأسامي الصحابة وصفاتهم، والعلم بالعدالة في الرواية، والعلم بأحوالهم لتمييز الضعيف من القوي، والعلم بأعمارهم وأصول الصناعات والفلاحة كالحياكة والسياسة والحجامة."

(مقدمة جلد 1 ص: 42 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں