بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افطار کے لیے کسی ایپ پر اعتماد کرنا


سوال

رمضان میں روزہ گوگل کے لائیو سورج کے کیلنڈر پر اعتماد کر کے افطار کیا جا سکتا ہے؟ ہمارے علاقہ میں بعض اوقات چار منٹ لیٹ افطار کا اعلان کیا جاتا ہے اور درخواست ہے کہ سنجرپور تحصیل صادق آباد سے ہوں، اگر آپ افطار کی جنتری میل کر دیں!

جواب

سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے اور صبح صادق کے ساتھ  سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے،  رات کو ہی سحری کرکے سوجانا یا صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا درست نہیں ہے، صبح صادق سے اس قدر پہلے سحری بند کردیں کہ یقین ہو کہ صبح ہونے سے پہلے پہلے کھانا بند کردیا گیا ہے۔بالکل آخری وقت تک کھانا صحیح نہیں کہ شک پیدا نہ ہو جائے؛ اس لیے کہ جب روزے کا وقت شروع ہوگیا تو اب کھانے سے روزہ نہیں ہوگا۔

افطاری کا وقت غروبِ آفتاب ہے، اور وقت داخل ہونے کے بعد جلد افطار کرنا مستحب ہے، اس میں شک کی بنیاد پر تاخیر  نہیں کرنی چاہیے۔

ایپ میں درج اوقات دیکھے اور جانچے بنا افطار کے لیے کسی ا یپ پر اعتماد کا کہنا ممکن نہیں،   تاہم دینی کتب کی کسی دوکان سے کسی مستند ادارے کا دائمی نقشہ (مثلاً پروفیسر عبداللطیف مرحوم وغیرہ کا )خرید لیں۔

نیز سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات معلوم کرنے کی سہولت ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر موجود ہے، سرورق پر نمازوں کے اوقات کے سیکشن میں جاکر تاریخ، متعلقہ شہر اور جامعہ علوم اسلامیہ کا کلینڈر منتخب کیجیے،  رواں مہینے کی تمام نمازوں کے اوقات کا نقشہ سامنے آجائے گا، مطلوبہ روزے کی تاریخ کے دن میں صبح صادق (سحری کا انتہائی وقت)، غروبِ آفتاب (افطار کا وقتِ آغاز) اور دیگر نمازوں کے اوقات آپ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں