بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیشال، ایشال نام کے معانی اور حکم


سوال

 عیشال، ایشال ان میں سے کون سا نام رکھنا صحیح ہے؟ اور  اس نام کے معنی کیا ہے؟ کیا یہ اسلامی نام ہے؟ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"عیشال"  اور  "ایشال"  کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے۔

اور اگر یہ لفظ  «عِشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ  ہو تو عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔ البتہ «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ)  اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا  لگانے والا"۔

(لسان العرب) 

یہ  («عَشّال» اور «عاشِل»)مرد  کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو  «عاشله» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ" رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔ 

نیز "ایشال" اگر عربی زبان کا لفظ ہو تو  یہ  "وشل"  سے  ہے، اس کے معنی پانی کا کم ہونا ، اور دیگر معانی آتے ہیں ۔  اس معنی کے اعتبار سے یہ نام  مناسب نہیں۔

لہذا بچی کا نام ’’عیشال/ ایشال‘‘  کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر  یا كوئي  اچھے معنیٰ والا نام رکھ دیجیے، اسلامی نام  جامعہ  کی  ویب سائٹ پر موجود ہیں، ان سے انتخاب کرکے نام رکھ  لیجیے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں