بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت مکمل ہونے پر کھانا کھلانے کا حکم


سوال

عدت پوری ہونے کے بعد کھانا کھلانا کیسا ہے؟

جواب

عدت کی تکمیل پر کوئی خاص عمل دعوت کرنا یا معتدہ کو تحائف دینا از روئے شرع لازم نہیں،  بلکہ مباح عمل ہے، پس اگر  کوئی خوشی سے تحفہ دے یا دعوت کرے تو حرج نہیں، تاہم اگر اس عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200922

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں