عدت مکمل ہونے کے بعد کیا عورت ہر رنگ کے کپڑے پہن سکتی ہے؟ کیا وہ کسی قسم کی بھی چوریاں پہن سکتی ہے؟ اور کیا کسی بھی محفل میں جانے کے لیے میک اپ کرسکتی ہے؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
بناؤ سنگھار چھوڑنے کا حکم صرف عدت کے دوران ہے۔ عدت مکمل ہونے کے بعد ہر رنگ کے کپڑے اور ہر قسم کی چوڑیاں بیوہ / مطلقہ خاتون پہن سکتی ہے۔ نیز کسی ایسی محفل میں جانے کے لیے جہاں صرف خواتین ہوں، پے پردگی نہ ہو، وہاں میک اپ کر کے بھی جاسکتی ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"على المبتوتة والمتوفى عنها زوجها إذا كانت بالغة مسلمة الحداد في عدتها كذا في الكافي. والحداد الاجتناب عن الطيب والدهن والكحل والحناء والخضاب ولبس المطيب والمعصفر والثوب الأحمر وما صبغ بزعفران إلا إن كان غسيلا لا ينفض ولبس القصب والخز والحرير ولبس الحلي والتزين والامتشاط كذا في التتارخانية."
(کتاب الطلاق، باب رابع عشر، ج:۱،ص:۵۳۳، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611102788
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن