بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران موبائل استعمال کرنا اور ٹی وی دیکھنا


سوال

عدت کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے میں کوئی حرج ہے؟

جواب

عدت کے دوران جائز مقاصد کے لئے موبائل استعمال کرنا جائز ہے، البتہ ٹی وی  دیکھنا  جیسے عام  حالات میں جائز نہیں، اسی طرح عدت کے دوران بھی دیکھنا جائز نہیں۔

الكوكب الوهَّاج والرَّوض البَهَّاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج میں ہے:

"وأما التلفزيون والفيديو فلا شك في حرمة استعمالها بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعة والمجون والكشف عن النساء المتبرجات أو العاريات وإلى غير ذلك من أسباب الفسوق اللاتي يشتملان عليها ولأنهما من أكبر الملاهي المحرمة التي ألهت الناس عن عباداتهم وأشغالهم الدنيوية حتى سهروا فيها طول الليل وناموا عن صلاة الصبح وهما من أكبر المصائب والآفات الدينية والله سبحانه وتعالى أعلم."

( كتاب اللباس والزينة، باب نهي الرجل عن التزعفر واستحباب خضاب الشيب بحمرة أو صفرة وتحريمه بسواد والأمر بمخالفة اليهود في الصبغ وتحريم تصوير الحيوان واتخاذ ما فيه صورة غير ممتهنة، ٢١ / ٤٣٣ - ٤٣٤، ط: دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں