بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدتِ وفات کے دن اور تاریخ کا حساب


سوال

 میری نند کے شوہر 3 محرم الحرام سن 1442 ہجری کو بوقتِ عصرفوت ہوئے، نند کی عدت کب پوری ہوگی؟ تاریخ، وقت اور دن بتا دیں!

جواب

اگرکسی عورت کے  شوہر کا انتقال قمری (اسلامی) مہینے کی ابتدا یعنی پہلی تاریخ میں ہوا ہو، تو اس عورت کی  عدت چاند کے مہینوں کے اعتبار سے چار ماہ دس دن پوری کرنا لازم ہوگی، خواہ کوئی مہینہ انتیس کا ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر شوہر کا انتقال مہینے کے درمیان میں ہوا ہو تو   کل 130 دن شمار کرکے عدت گزارنا لازم ہوگا۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کی نند کے شوہر کا انتقال  3 محرم الحرام 1442ھ  بمطابق 23 اگست 2020 کو ہوا ہے، تو اس کے 130 دن مکمل ہوکر  عدت 31 دسمبر 2020 کو  اس وقت مکمل ہوجائے گی جس وقت  3 محرم الحرام 1442ھ  بمطابق 23 اگست 2020 کو اس کے شوہر کا  انتقال ہوا تھا۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق و الموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر، فعند الإمام يعتبر بالأيام، فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، وفي الوفاة بمائة وثلاثين". (3/ 509)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں