بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک آئی فون کے عوض دو آئی فون یا ایک جوتے کے عوض دو جوتے خریدنا


سوال

کیا ایک آئی فون کے عوض دو آئی فون یا ایک جوتے کے عوض دو جوتے خریدنا جائز ہے؟

جواب

 ایک جوتے کے بدلے دو جوتے دینا یا ایک فون کے بدلے دو فون دینا  شرعا  جائز ہے، کیوں کہ جوتے  اور فون ربوی اجناس میں شامل نہیں، غیر ربوی اشیاء میں مقدار کی برابری ضروری نہیں، صرف ہاتھ در ہاتھ ہونا شرط ہے۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

" (و) حرم (النساء فقط بأحدهما) أي القدر وحده كالحنطة بالشعير أو الجنس كالهروي بالمروي لما روينا في قوله فإذا اختلفت هذه الأجناس فبيعوا كيف شئتم بعد أن يكون يداً بيد وروى أبو داود أنه عليه الصلاة والسلام (نهى عن بيع الحيوان بالحيوان نسيئةً) وهذا دليل على أن وجود أحد جزئي علة الربا علة تامة لتحريم النساء وإن كان بعض علة لحرمة الفضل".

 (باب الربا 3 / 471 بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144705100621

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں