حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی، اس بارے میں روایات مختلف ہیں۔ بہت سی روایات میں آتا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ خلیفۃ الرسول ﷺ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی، بعض روایات میں آتا ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی، جب کہ کچھ روایات میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔ راجح قول یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔( کشف الباری، کتاب المغازی،ج:۸ ؍ ۴۶۳ ،ط:مکتبہ فاروقیہ )فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200249
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن