بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذنین کی تعداد


سوال

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے مؤذن تھے؟راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

مدینہ منورہ  میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے، ایک حضرت بلالِ حبشی رضی اللہ عنہ تھے، دوسرے حضرت عبداللہ بن امِّ مکتوم رضی اللہ عنہ تھے، مکہ مکرمہ میں حضرت ابومحذورہ رضی اللہ مؤذن تھے، قبا ء میں حضرت سعدرضی اللہ عنہ تھے۔

شرح النووي على مسلم میں ہے:

"عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كان لرسول الله صلى الله عليه وسلم مؤذنان بلال وبن أم مكتوم الأعمى رضي الله عنهم.

وقوله كان لرسول الله صلى الله عليه وسلم مؤذنان يعني بالمدينة وفي وقت واحد وقد كان أبو محذورة مؤذنا لرسول الله صلى الله عليه وسلم بمكة وسعد القرظ أذن لرسول الله صلى الله عليه وسلم بقباء مرات".

(کتاب الصلوۃ، باب استحباب اتخاذ مؤذنين للمسجد الواحد، ج:4، ص:82، ط:داراحیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں