بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت خدیجہ کے ساتھ نکاح کس تاریخ کو ہوا؟


سوال

 آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرت خدیجہ کے ساتھ نکاح کی تاریخ کیا تھی؟

جواب

 حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  ملک شام کے دوسرے   تجارتی  سفر پر   جس وقت تشریف لے گئے، اس وقت  آپ کی  عمر مبارک 25 سال تھی، اور یہ سفر ماہ ذی الحجہ کے ختم ہونے  سے 14 دن پہلے ہوا، پھر شام کے سفر سے  واپسی کے  دو مہینہ  ، پچیس دن بعد ،  صفر كے مهينه کے بعد ،  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا  حضرت خدیجہ بن خویلد رضی تعالیٰ عنہ سے  نکاح  ہوا،اس حساب  سے آپ کا حضرت خدیجہ سے نکاح ربیع الاول کے مہینہ میں ہوا  ہے، لیکن ربیع الاول  کی کس تاریخ کو ہوا  ہے؟ سیرت، اور تاریخ کی دست یاب کتابوں میں ہمیں نہیں مل سکا۔

"الاستيعاب في معرفة الأصحاب"  میں ہے:

"وذلك سنة خمس وعشرين. وتزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة بنت خويلد بن أسد بعد ذلك بشهرين وخمسة وعشرين يوما، في عقب صفر سنة ست وعشرين، وذلك بعد خمس وعشرين سنة وشهرين وعشرة أيام من يوم الفيل."

(مقدمة، ج:1، ص:35، ط: دار الجيل)

"سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد"ميں ہے:

"قال ابن إسحاق في المبتدأ: وكان تزويجه لها بعد مجيئه من الشام بشهرين وخمسة وعشرين يوما عقب صفر سنة ست وعشرين."

( الباب الرابع عشر في نكاحه صلى الله عليه وسلم خديجة...الخ، ج:2، ص:165، ط: دار الكتب العلمية)

"تاريخ الخميس في أحوال أنفس النفيس" ميں  ہے:

"وفى السنة الخامسة والعشرين من مولده صلّى الله عليه وسلم خروجه الى الشام فى المرّة الثانية  مع ميسرة عبد خديجة لاربع عشرة ليلة بقيت من ذى الحجة وتزوّجها بعد ذلك شهرين وخمسة وعشرين يوما فى عقب صفر سنة ست وعشرين."

 ( الباب الثالث فى الحوادث من السنة الخامسة والعشرين،ج:1،ص:261، ط: دار صادر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407101057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں