بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حسین اور حسنین نام


سوال

صحیح نام حسین ہوتا ہے یا حسنین ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  "حسین"  اور  "حسنین"  دونوں الگ الگ نام ہیں، اور دونوں نام درست، بلکہ با برکت ہیں۔

''حسین'' سرکارِ دوعالم ﷺ کے محبوب نواسے کااسمِ گرامی ہے جس کا معنی نیک اور  اچھا  ہونا  ہے۔

 "حسنین"   کے معنی  ہیں: اچھے لوگ، نیک لوگ، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں