بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ہندو کے مال سے افطاری کرنا


سوال

ایک ہندو روزہ افطار کرانا چاہتا ہے ،کیا اس سے افطاری کا سامان لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ہندو سے افطاری کا سامان لینے میں کوئی حرج نہیں۔

فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:

"(سوال ۲۵۳) ایک ہندو مشرک ہر ماہِ رمضان میں دودھ اور کھانڈ اور برف خرید کر مسلمانوں کے حوالہ کر دیتا ہے، اس سے روزہ افطار کرنے میں کچھ حرج تو نہیں ہے۔

​(جواب) اس میں کچھ حرج نہیں ہے۔ فقط"

(کتاب الصوم ، نواں باب متفرقات ،ج:6،ص:306،ط:دار الاشاعت)

فقط واللہ تعالی  اعلم


فتویٰ نمبر : 144709102044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں