بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حفصہ نورنام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

نام" حفصہ نور"  کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ بچی کے لیے بہتر ہے؟

جواب

"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں، اور مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجۂ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے، ان کے علاوہ اس نام کی  اور بھی متعدد صحابیات تھیں ۔اور "نو ر "کا معنی ہے روشنی ، اجالا وغیرہ کی ہیں اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے ، البتہ بھتر یہ ہے کہ صرف"حفصہ " نام رکھا جائے   یہ نام رکھنا اچھابھی ہے  اور باعثِ برکت  بھی ہے۔

القاموس المحيط  للمجدد الدین محمد بن یعقوب الفیروزآبادی میں ہے:

"الحفص : زبيل من أدم تنقى به الآبار ج : أحفاص وحفوص وولد الأسد وبه كنى النبي عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه . وحفص بن أبي جبلة وابن السائب وابن المغيرة : صحابيون وبهاء : بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين".

(باب الصاد ، فصل الحاء ص: 615 ط: مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع)

القاموس الوحید میں ہے :

"النور: روشنی ، اجالا، لائٹ ، بتی ، نورِباطن جو اشیاء کی حقیقت کو واضح کرتاہے،  ج:انوار".

(باب النون ، ص: 1356 ط: ادرارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں