بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حفاظت کی خاطر سی سی ٹی وی کمرے لگانا


سوال

 کیا شریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کسی بھی ادارے یا مسجد و مدرسے میں حفاظت وخطرات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں؟

جواب

سی سی ٹی وی کیمرہ بھی تصویر بناتا ہے، اور تصویر کاناجائز ہوناظاہر ہے؛ لہٰذا اس سے گریز کیا جائے۔ حفاظت اور نگرانی کے لیے دیگر جائز ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں ، البتہ  مساجد یا دیگر جگہوں  پر  انتظامیہ  کی جانب   سے مجبور کیا جائے  اور اس سے بچنے کی کوئی صورت نہ ہو تو  اس کا گناہ ان مجبور کرنے والوں پر ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200988

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں